Latest News

یہاں مسلم بستی کے دروازوں پر لکھا ہے ،' گھنٹی خراب ہے ، مودی - مودی چلائیں'

یہاں مسلم بستی کے دروازوں پر لکھا ہے ،' گھنٹی خراب ہے ، مودی - مودی چلائیں'

انبالہ : ہریانہ کے انبالہ سے ایک عجیب تصویر سامنے آئی ہے ۔ جس میں مسلم بستی میں گھروں کے باہر لگے پوسٹر پر لکھا ،' دروازہ کھلوانے کیلئے مودی - مودی چلائیں۔'چناوی ماحول میں بہت سے رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ لیڈروں اور جماعتوں کی طرف سے ووٹروں کو لبھانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جاتی ہیں اور تشہیر نئے نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں لیکن ہریانہ اسمبلی انتخابات کے درمیان انبالہ سے یہ ایک عجیب تصویر سامنے آئی ہے ۔ 

PunjabKesari
یہاں ایک مسلم بستی میں گھروں کے باہر کچھ پوسٹر لگائے گئے ہیں ان پوسٹروں پرلکھا گیا ہے کہ یہاں کی گھنٹی (ڈور بیل) خراب ہے ۔ دروازہ کھلوانے کیلئے برائے مہربانی مودی - مودی چلائیں ۔ یہ واردات انبالہ چھاؤنی علاقے کی ایک مسلم بستی کی ہے ۔ یہ پوسٹر کیوں لگائے ہیں اس کے پیچے کی کہانی بیحد دلچسپ ہے ۔ 
مسلم بستی کے لوگوں نے بتایا کہ چناوی ماحول میں بہت سے امیدوار ان کے  پاس ووٹ کی اپیل کیلئے آتے ہیں ۔ اور وہ بار بار ڈور بیل بجاتے ہیں ۔ لہٰذا یہ پوسٹر انہیں امیدواروں کیلئے لگائے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیوں کے لیڈران کے پاس ووٹ مانگنے آتے ہیں لیکن انہیں اپنی حمایت مودی کو دینی ہے اس لئے انہوں نے پوسٹر لگا دئیے ہیں کہ جو لیڈر مودی کا نام لیں گے انہیں کیلئے دروازہ کھولا جائے گا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ نایاب پوسٹڑ مسلم خواتین کی اپیل پر لگائے گئے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top