Latest News

گھر بلا کر قبائلی لڑکی کا ریپ کرتا تھا پرنسپل کا شوہر،  حاملہ ہوئی نابالغہ

گھر بلا کر قبائلی لڑکی کا ریپ کرتا تھا پرنسپل کا شوہر،  حاملہ ہوئی نابالغہ

نیشنل ڈیسک: اوڈیشہ کے کوراپٹ ضلع میں سرکاری  رہائشی سکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ سے سکول کی ہیڈ ماسٹر کے شوہر نے مہینوں تک ریپ کیا ۔ جس سے وہ حاملہ ہوگئی ۔ لڑکی کے تین ماہ حاملہ ہونے کا پتہ چلنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے سنیچر کے روز بتایا کہ شیڈیولڈ کاسٹ کے طلباء کیلئے  بنے سکول کے سٹاف کوارٹر میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے والے 60 سالہ شخص کو جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا ۔ 

PunjabKesari
جے پور ایس ڈی پی او ورون گنٹا پلّی نے بتایا کہ وہ لڑکی کو سٹاف کوارٹر میں بلاتا تھا اور اس کا کئی بار جنسی استحصال کیا ۔  افسر نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کے والدین سے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسے اپنے گھر لے جانے کی اجازت مانگی تھی اور جب وہ اس کے گھر گئی تو اس نے پھر کئی بار اس کی عصمت کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔ گنٹا پلّی نے کہا کہ ملزم کی اہلیہ کو اس کے بارے میں کچھ معلوم  نہیں تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے اس پر آئی پی سی ، پوکسو اور کاسٹ سے متعلق دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top