Latest News

سیلاب کی چپیٹ میں آدھا ہندوستان، 9 صوبوں میں  221 افراد کی  موت

سیلاب کی چپیٹ میں آدھا ہندوستان، 9 صوبوں میں  221 افراد کی  موت

نئی دہلی: بارش سے بیحال جنوبی اور مغربی بھارت کو راحت ملتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ 9 صوبوں میں سیلاب کے چلتے 221 افراد کی موت ہو چکی ہے اور کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ اکیلے کیرل میں گذشتہ چار دنوں میں 72 لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں کرناٹک، مہاراشٹر اور گجرات میں 111 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ 
کیرل اور کرناٹک کے علاوہ سیلاب سے اتراکھنڈ میں 26 اور گجرات میں 24 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اسکے علاوہ اتراکھنڈ، راجستھان اور ہماچل میں بارش  اور سیلاب کا قہر جاری ہے۔ جنوبی بھارت کے صوبہ کرناٹک میں سبھی ندیاں ابلی ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر بیلا گاوی ضلع میں اگلے 5 دن تک ابھی اور بارش ہونے کے آثار ہیں۔ مختلف مقامات پر فوج، ایئر فورس، این ڈی آر ایف، پولیس، مچھوآرے وغیرہ راحتی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ 
سرکاری اطلاع کے مطابق کیرل میں 2.51 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے 1639 راحتی کیمپوں میں پناہ لی ہے۔ بھارتیہ ایئر فورس کے ہیلی کاپٹروں سے 1000 کلو سے بھی زیادہ کا راحتی سامان پہنچایا گا ہے۔ ایئر فورس کے MI17 ہیلی  کاپٹر مسلسل ملّپورم کے چکر لگا رہے ہیں۔ وہیں مہاراشٹر کے دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top