Latest News

سیلاب کا قہر: مرنے والوں کی تعداد 225 ہوگئی، ممبئی میں شدید بارش کے چلتے کئی ٹرینیں منسوخ

سیلاب کا قہر: مرنے والوں کی تعداد 225 ہوگئی، ممبئی میں شدید بارش کے چلتے کئی ٹرینیں منسوخ

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کی وارداتوں میں مرنے والوں کی تعداد 225 ہوگئی  ہے جبکہ 109 دیگر لاپتہ ہیں۔ وہیں ممبئی میں شدید بارش، اور زمین تودے کھسکنے کی وجہ سے سینٹرل ریلوے کے ممبئی اور پنے ڈویژن میں کئی ٹرینوں کو آج منسوخ کیا گیا ہے جبکہ کچھ ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کئی صوبوں میں سیلاب کی صورتحال میں سدھار دیکھنے کو مل رہا ہے اور فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر راحتی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ 
بارش، سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کے سبب دیگر صوبوں میں بھی کئی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان میں زیادہ لوگوں کو راحتی کیمپوں میں بے گھروں کے جیسی زندگی بسر کرنی پڑ رہی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top