National News

حج 2020 کا اعلان ،10 اکتوبر سے آن لائن بھرے جائیں گے فارم

حج 2020 کا اعلان ،10 اکتوبر سے آن لائن بھرے جائیں گے فارم

جالندھر(علی ): بھاجپا لیڈر  اور مسلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین وسیم راجہ نے کہا  اگلے سال حج پر جانے والے عازمین کی درخواستیں 10 اکتوبر سے 10 نومبر 2019  تک آن لائن بھری جائیں گی ۔ وسیم راجہ نے کہا کہ امسال  عازمین کے فارم بھرنے کا ٹائم جلد مقرر کیا گیا ہے تاکہ سبھی عازمین  کا ای ویزا تیار کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کیلئے درخواستیں موبائل ایپ کے ذریعہ بھی  دی جا سکتی ہے۔ 

PunjabKesari
وسیم راجہ  مرکزی اقلیتی امور کے کیبنٹ منتری مختار عباس نقوی سے ملاقات کر آج یہاں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی برسوں کے مقابلے اس مرتبہ تاریخی حج رہا  بغیر کسی سبسڈی کے 2 لاکھ (ریکارڈ تعداد میں) بھارتیوں نے فریضہ حج ادا کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختار عباس نقوی کی کوششوں سے امسال جی ایس ٹی 18 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کیاگیا جس سے عازمین کو 113 کروڑ روپے کی بچت ہوئی  وہیں  مدینہ میں رہائش میں بھی 100 سعودی ریال کی بچت کروائی گئی جس سے ہر حاجی کو 3 ہزار کا الگ سے فائدہ  ہوا جو کہ قابل تعریف ہے۔

PunjabKesari

 وسیم راجہ نے کہا کہ پہلی بار  یہاں کی مسلم مہلائیںبغیر کسی  محرم کے   2340  مہلائیں حج ادا کرنے گئیں  ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی منتری مختار عباس نقوی  نے ملاقات میں مسلمانوں کی بھلائی کیلئے کئی سکیموں کی جانکاری دی ۔ 



Comments


Scroll to Top