Latest News

حج 2019 : دنیا بھر سے پہنچے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید، ادا کریں حج کے ارکان

حج 2019 : دنیا بھر سے پہنچے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید، ادا کریں حج کے ارکان

حج ایک عظیم ترین عبادت ہے  اور ہر مسلمان کے دل میں خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک بار سفر حج پر ضرور جائے اور اپنی زندگی میں کئے گئے تمام گناہوں سے پاک صاف ہوجائے لیکن یہ دولت بھی ہر کسی کو نہیں ملتی، یہ تو انہیں کو نصیب ہوتی ہے جن کے دل میں سچی تڑپ،چاہت ہو۔حقیقت تو یہ ہے کہ اس دولت سے وہی خوش نصیب سرفراز ہوتے ہیں جن کے ساتھ رب کریم کا کرم شامل حال ہوتا ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ: ’یہ قدم خود نہیں اٹھتے،اٹھائے جاتے ہیں‘۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کا سب سے بڑا اجتماع خلیجی ملک سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں سج گیا ہے۔ افسروں نے بتایا کہ منگل کے روز تک قریباً18لاکھ سے زیادہ مسلمان  حج کے لئے اکٹھا ہوگئے ہیں۔ 
بتا دیں کہ ہر سال ہندوستان سے 1,70,000 خوش نصیب افراد سفر حج کیلئے جاتے تھے لیکن اس سال وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان  کی  جی 20 اجلاس میں ملاقات ہوئی جس میں ہندوستانی حج کوٹے میں 30000 کا اضافہ ہوا اور اس سال ہندوستان کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد میں یعنی 2 لاکھ  لوگ سفر حج کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top