Latest News

دہشت گردوں پر شکنجہ کسنے کے محاذ پر پاکستان پھر ناکام، حافظ سعید کو قرار دیا بے قصور

دہشت گردوں پر شکنجہ کسنے کے محاذ پر پاکستان پھر ناکام، حافظ سعید کو قرار دیا بے قصور

اسلام آباد: جماعت الدعوةکے سربراہ حافظ سعیدکو پاکستان  کی عدالت کے ایک افسر نے بے قصور قرار دے دیا ہے۔ پاکستانی عدالت کے ایک افسرکے مطابق حافظ سعید پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ٹیررفنڈنگ کے معاملے میں قصور وار نہیں ہیں۔ اس سے قبل حافظ سعید نے پیرکو ہی بیان درج کرانے کیلئے اور وقت مانگا تھا۔ ممبئی میں 26/11 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے وکیل نے عدالت سے جماعت الدعو ةکے سربراہ کو اور وقت دینے کی اپیل کی تھی۔
سماعت ملتوی کئے جانے کی اپیل کی گئی
بند کمرے میں سماعت کے بعد عدالت کے ایک افسر نے 'پی ٹی آئی' کو بتایا کہ بچا ؤفریق کے وکیل نے انسداد دہشت گردی عدالت -1 (لاہور)سے دہشت گردی سے متعلق فائنانس کے معاملے میں حافظ سعید کے خلاف سماعت کو ملتوی کئے جانیکی اپیل کی۔ افسر نے بتایا کہ وکیل نے کہا کہ حافظ سعید کو اپنا بیان درج کرانے کیلئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔ عدالت نے سعید کے وکیل کی اپیل کو منظور کرلیا اور سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو ہوئی گزشتہ سماعت میں اس کے خلاف  ٹیرر فنڈنگ کے ا لزامات میں حافظ سعید کو ایک سوال نامہ سونپا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت-1 نے 11 دسمبر کو حافظ سعید اور اس کے قریبی لوگوں پرٹیرر فنڈنگ کے الزامات میں فرد جرم عائد کیا  تھا۔
 



Comments


Scroll to Top