Latest News

ٹیرر فنڈ نگ معاملے میں دہشت گرد حافظ سعید کو راحت،  اگلی سماعت 11 دسمبر کو

ٹیرر فنڈ نگ معاملے میں دہشت گرد حافظ سعید کو راحت،  اگلی سماعت 11 دسمبر کو

ٹیرر فنڈنگ معاملے میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو ایک بار پھر راحت مل گئی ہے۔ پاکستان میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی  ) ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تنظیم جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید کے خلاف  ٹیرر فنڈنگ  کے الزام پر فیصلہ نہیں کر سکی کیونکہ افسر حیران کن طور پر ہفتہ کو اس ہائی پروفائل سماعت میں ایک شریک ملزم کو پیش کرنے میں ناکام رہے۔
 انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے لشکر طیبہ کے بانی اور ایک دیگر شریک ملزم ملک ظفر اقبال کے خلاف الزامات طے کرنے کے لئے اب 11 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔عدالت کے ایک افسر نے  سماعت کے دوران  کہا' '' پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ کی ایف آئی آر 30/19 کے تحت حافظ سعید اور دوسروں کے خلاف کیس پر ٹیرر فنڈنگ  کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت  1 میں الزامات طے کئے جانے تھے لیکن حیران کن طریقے سے شریک ملزم ملک ظفر اقبال کو جیل سے  عدالت میںپیش نہیں کیا گیا۔اس کی وجہ سے معاملے کو الزام طے کرنے کے لئے 11 دسمبر تک ملتوی کیا جاتا ہے'۔
سعید کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے ہائی سیکورٹی کے درمیان عدالت لایا گیا۔صحافیوں کو سیکورٹی وجوہات کی سماعت کی رپورٹنگ کرنے کے لئے عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔عدالت کے افسر نے بتایا کہ جج ارشد حسین بھٹا نے حکام کو اس بات کو یقینی کرنے کے لئے ہدایات دیںکہ اقبال 11 دسمبر کو اگلی سماعت میں پیش ہو۔
 



Comments


Scroll to Top