جونا گڑھ : گجرات کے جونا گڑھ ضلع میں مبینہ طور پر غریبی اور مسلسل چوتھی بیٹی کے پیدا ہونے کی وجہ سے دکھی شخص نے آج اپنی 3 بچیوں کو کوئیں میں پھینک کر مار ڈالنے کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر جان دے دی ۔
تینوں بچیوں کی ہوگئی موت
پولیس نے بتایا کہ بھیساڑ تالُکا کے کھمبھالیہ گاؤں میں 'گرام رکشا دل' کے جوان رسک دیوا بھائی سولنکی نے اپنی 3 بیٹیوں ریا (09)، انجلی (07) اور جلپا (02) کو گاؤں کے ہی ایک کوئیں میں آج پھینک دیا ۔ جس سے تینوں کی موت ہوگئی ۔
خود بھی پھندہ لگا کر دے دی جان
وہ تینوں بیٹیوں کو گھمانے کے بہانے سے وہاں لے گیا تھا اور کوئیں میں پھینکے سے پہلے اس نے انہیں مٹھائی پھل بھی کھلائے تھے ۔ بعد میں اس نے زہر پی لیا لیکن اس کا اثر نہیں ہوتے دیکھ ، پھندی لگا کر جان دے دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی اہلیہ ابھی مائیکے میں ہے جہاں اس نے ایک اور بیٹی کو کچھ ہی وقت پہلے جنم دیا تھا ۔