احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، یہاں ایک شخص نے 'کس'کرتے وقت اپنی بیوی کو زبان کو کاٹ ڈالا۔ پولیس پوچھ تاچھ میں ملزم نے کس کرتے وقت اپنی بیوی کی زبان کاٹنے کا جرم قبول کرتے ہوئے اسکی عجیب وغریب دلیل دی ہے ۔
46 سالہ ملزم شوہر ایوب منسوری نے پولیس کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو کس کرتے وقت بیوی اورا س کی زبان ایک دوسرے سے چپک گئی تھی، جس کی وجہ سے اس کو مجبوراً نے اس کی زبان کاٹنی پڑی۔
پولیس کے مطابق ایوب نے کہا کہ ایک دوسرے کے قریب آنے کے بعد جوش کے دوران اس نے پایا کہ اس کی زبان بیوی کی زبان سے چپک گئی ہے ، اس نے دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کی ، اسی دوران دانتوں سے بیوی کی زبان کٹ گئی ۔اس سے وہ گھبرا کر بیوی کو کمرے میں بند کرکے موقع سے فرار ہو گیا ۔
دوسری جانب متاثرہ بیوی تسلیم اب بول نہیں پارہی ہے ۔اس کو کھانے پینے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تسلیم کے دیور ادریس منسوری کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد سے وہ لیکویڈ ڈائٹ پر ہے ۔ تسلیم ملزم ایوب منسوری کی تیسری بیوی ہے اور ایوب تسلیم کا دوسرا شوہر ۔