جموں کشمیر کے اننت ناگ میں سکیورٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا. دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ پھینکا ہے۔حملہ اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے باہر گیٹ پر ہوا ہے۔یہاں پر ڈی سی آفس کی حفاظت میں تعینات سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا اور وہ فرار ہو گئے۔اس حملے میں ایک صحافی سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔وہیں زخمیوں میں 12 سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ سبھی زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔وہیں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
آج جموں کشمیر سے دفعہ 370 منسوخی کے 2 ماہ ہو گئے ہیں۔دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کی مخالفت میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اسی کے تحت اننت ناگ میں اس حملے کو انجام دیا گیا ہے۔وہیں ایل او سی سے بھی پچھلے کئی دنوں سے دہشت گرد ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی کوشش کو انجام دے رہے ہیں۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ہی جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو الگ الگ جگہوں پر ایک ساتھ تصادم کا واقعات سامنے آئے تھے ۔اس واقعہ میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔ جن میں سے تین پاکستانی شہری تھے۔تصادم میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔