Latest News

اہلیہ سے ہوئے تنازعہ کے بعد حیوان بن گیا شوہر ، سو رہی دو بیٹیوں کو اتارا موت کے گھاٹ

اہلیہ سے ہوئے تنازعہ کے بعد حیوان بن گیا شوہر ، سو رہی دو بیٹیوں کو اتارا موت کے گھاٹ

نوئیڈہ : گریٹو نوئیڈہ کے سورج پور قصبے میں شراب پینے کا عادی ایک پینٹر اپنی اہلیہ سے ہوئے تنازعہ کے بعد حیوان بن گیا ۔ شراب کے نشے میں اس نے سو رہی اپنی 6 سالہ اور 3 سالہ معصوم بیٹیوں کا اینٹ سے کچل کر قتل کردیا ۔ قتل کے بعد ایک بیٹی کو کمرے میں لے جا کر بستر پر ڈال کپڑے سے ڈھک دیا اور دوسری بیٹی کی لاش گھر سے کچھ دور ایک تعمیری مکان میں پھینک کر فرار ہوگیا ۔ اہلیہ نے کمرے میں کپڑے سے ڈھکی بیٹی کو سوتا ہوا سمجھا اور دوسری کی لاش تلاش میں نکل گئی ۔ جب نہیں ملی تو اس نے پولیس کو شکایت  کی ۔ پولیس گھر پہنچی اور کمرے میں بیٹٰ کی لاش ملی ۔ اطلا عملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور جانچ میں جٹ گئے ۔ پولیس نے ملزم پینٹر کو گرفتار کر قتل میں استعمال کی گئی اینٹ برآمد کرلی ہے ۔ 
پولیس کے مطابق نوئیڈہ کے نگلا گاؤں نواسی ہریش ولنکی (29) اہلیہ روبی ، 6 سالہ بیٹی رادھیکا ، اس سے چھوٹا بیٹا دیپک اور سب سے چھوٹی بیٹی تین سالہ پوجا کے ساتھ سورج پور میں کرائے پر رہ رہا تھا ۔ ہریش سولنکی شرابی ہے ۔ جمعرات رات کو بھی ہریش اور روبی کا شراب پینے کو لے کر تنازعہ ہوا تھا ۔ اس کے بعد روبی بیٹے دیپک کو لے کر نیچے مکان مالکن کے پاس چلی گئی ۔ روبی مکان مالک کے یہاں صفائی وغیرہ کا کام بھی کرنے لگی تھی ۔ اس کے چلتے روبی کو مکان مالکن نے اپنے پاس ہی روک لیا ۔ ملزم  ہے کہ ہریش شام ساڑھے سات بجے کے قریب گھر سے بڑی بیٹی رادھیکا کو بلا کر لے کر گیا اور ملزم نے گھر کے پاس واقع مکان میں اینٹ سے سر کچل کر اس کا قتل کردیا ۔ اس کے بعد ملزم کپڑے میں لپیٹ کر بیٹی کی لاش کو لے کر گھر لوٹا اور اس کے سر پر کپڑے سے ڈھکر کر اسے بیڈ پر لٹا دیا ۔ اس کے بعد ملزم چھوٹٰ بیٹی  پوجا کو اپنے ساتھ سورج پور پولیس چوکی کے سامنے واقع ایک گلی میں بنے مکان میں لے گیا ۔ یہاں ملزم نے پوجا کا بھی اینٹ سے کچلکر قتل کردیا اور  فرار ہوگیا ۔ 
ایس پی دیہانت رن وجے سنگھ کے مطابق صبح لگ بھگ دس بجے کے قریب روبی اپنے کمرے پر پہنچی تو وہاں چھوٹٰ بیٹی نہیں دکھائی دی ۔ بڑی بیٹی رادھیکا کا سر ڈھکا ہوا تھا ۔ اس سے اسے لگا کہ رادھیکا سورہی ہے ۔ اس نے اچانک آس پاس میں پوچھ تاچھ کی تو ایک خاتون نے بتایا کہ ہریش چھوٹٰ بیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے ۔ اس سے روبی انہونی کا خدشہ ہونے لگا اور وہ سورج پور قصبہ چوکی پر شوہر کے بیٹی کو لے جانے کی اطلاع دینے پہنچی تھی ۔ اسی درمیان پولیس اور روبی نے تلاش کی تو انہیں قتل کی جانکاری ہوگئی ۔ اس کے بعد پوجا کو ڈھونڈنے کی کوشش ہوئی اور اس کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد ہوئی ۔ کچھ گھنٹے بع دہی ملزم ہریش سولنکی کو پولیس  نے گرفتار کر لیا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top