Latest News

انگلینڈ کے کرکٹروں کو ملی بڑی خوشخبری، منسوخ نہیں ہوگا جنوبی افریقہ کا دورہ

انگلینڈ کے کرکٹروں کو ملی بڑی خوشخبری، منسوخ نہیں ہوگا جنوبی افریقہ کا دورہ

نئی دہلی: انگلینڈ کے کرکٹروں کو ٹیم انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا جنوبی افریقہ کا محدود اووروں کا دورہ مقررہ وقت پر ہوگا جبکہ جنوبی افریقی کرکٹ میں جاری خلفشار کے سبب اس کا انعقاد کھٹائی میں پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

 نئی دہلی: انگلینڈ کے کرکٹروں کو ٹیم انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا جنوبی افریقہ کا محدود اووروں کا دورہ (England vs South Africa) مقررہ وقت پر ہوگا جبکہ جنوبی افریقی کرکٹ میں جاری خلفشار کے سبب اس کا انعقاد کھٹائی میں پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ افسران ابھی اسے لے کر واضح نہین ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتہ پورے بورڈ نے بد انتظامی اور بے ضابطگی کی تحقیقات کی جانچ کے درمیان استعفیٰ دے دیا تھا۔ تصویر: ای سی بی

جنوبی افریقی کرکٹ افسران ابھی اسے لے کر واضح نہین ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتہ پورے بورڈ نے بد انتظامی اور بے ضابطگی کی تحقیقات کی جانچ کے درمیان استعفی دے دیا تھا۔

 وزیر کھیل کی طرف سے تشکیل عبوری بورڈ کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے مسترد کردیا۔ ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے مداخلت نہیں کی ہے، لیکن سی ایس اے میں سیاسی مداخلت ہونے پر وہ جنوبی افریقہ کو بین الاقوامی کرکٹ سے پابندی لگا سکتا ہے۔ تصویر: جنوبی افریقہ کرکٹ
وزیر کھیل کی طرف سے تشکیل عبوری بورڈ کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے مسترد کردیا۔ ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے مداخلت نہیں کی ہے، لیکن سی ایس اے میں سیاسی مداخلت ہونے پر وہ جنوبی افریقہ کو بین الاقوامی کرکٹ سے پابندی لگا سکتا ہے۔ 

  انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر جوس بٹلر نے کہا کہ سی ایس اے میں جاری مسئلے کو دیکھتے ہوئے انہیں دورہ منسوخ ہونے کا خدشہ لگ رہا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو کال میں کہا، ’پتہ نہیں آگے کیا ہوگا۔ ویسے انگلینڈ کے کرکٹ ڈائریکٹر ایشلے جائلس نے سبھی کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دورہ ہوگا اور سبھی کو اطلاع دی جائے گی’۔ تصویر: راجستھان رائلس ٹوئٹر
 انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر جوس بٹلر نے کہا کہ سی ایس اے میں جاری مسئلے کو دیکھتے ہوئے انہیں دورہ منسوخ ہونے کا خدشہ لگ رہا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو کال میں کہا، پتہ نہیں آگے کیا ہوگا۔ ویسے انگلینڈ کے کرکٹ ڈائریکٹر ایشلے جائلس نے سبھی کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دورہ ہوگا اور سبھی کو اطلاع دی جائے گی۔ 

  انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ دورے پر 3 ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 27 نومبر سے ٹی -20 سیریز کا آغاز ہوگا، ونڈے سیریز 4 دسمبر سے شروع ہوگی۔ تصویر: جنوبی افریقہ کرکٹ
 انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ دورے پر 3 ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 27 نومبر سے ٹی -20 سیریز کا آغاز ہوگا، ونڈے سیریز 4 دسمبر سے شروع ہوگی۔
    



Comments


Scroll to Top