National News

کلجگی دادا نے ایک لاکھ میں بیچ دیاڈیڑھ ماہ کا معصوم پوتا

کلجگی دادا نے ایک لاکھ میں بیچ دیاڈیڑھ ماہ کا معصوم پوتا

 پٹیالہ:پٹیالہ پولیس نے بچوں کی سمگلنگ کرنے والے گروہ کاپردہ فاش کرکے5مہلائوں سمیت کل7افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے2اکتوبر کو سرکاری راجندر ہسپتال سے غائب ہوئے بچے کو بھی برآمد کرلیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ صرف ایک لاکھ روپے کیلئے دادا نے ہی اپنا پوتا بیچ دیا۔ پولیس نے جن7افراد کو گرفتار کیا ہے  ان میں لڑکے کادادا اوردادی بھی شامل ہیں۔ بچے کو4 لاکھ روپے میںبیچاگیا جس میں سے دادا کو ایک  لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔
 اس بارے مفصل جانکاری دیتے ہوئے ایس ایس پی مندیپ سنگھ سدھو  نے بتایا کہ گذشتہ  4اکتوبر کو راکیش پتر رام نواسی  سگھپور  نے  تھانہ جلکا میں شکایت درج کرائی تھی کہ  اس کی پتنی نے ڈیڑھ ماہ پہلے ایک بیٹے کو جم دیاتھا جو کافی کمزور تھا اوراس کی دوائی لینے کیلئے اس کاپتا  سکائی رام سمیت اس کی  ساس کرشنا  دیوی2اکتوبر کو راجندرا ہسپتال پٹیالہ لے کر  گئے تھے۔ انہوں نے واپس آکر بتایا کہ اس  کے لڑکے کو  کوئی نامعلوم  عورت دھوکے  سے  اپنے ساتھ لے گئی  ہے۔ راکیش کمار کے بیان پر اس کے پتا سکائی رام ، ماتا کرشنا،ممتا نواسی برنالہ اور کملیش کور نواسی مانسہ کیخلاف تھانہ سول لائن میں کیس درج کیاگیا۔

PunjabKesari
 ایس ایس پی نے بتایا کہ معاملے کی جانچ  کیلئے ایس پی سٹی ورون شرما کی قیادت میں ڈی ایس پی سٹی1-یوگیش  شرما اور ایس ایچ او سول لائن راہل کوشل کی ٹیم نے جب جانچ کی تو  مغوی بچے کے دادا سکائی رام، دادی کرشنا ، سروج بالا  بار اٹینڈنٹ راجندر ا ہسپتال پٹیالہ، ممتا پتنی نریش کمار گرگ نواسی برنالہ، کملیش پتنی ستپال نواسی مانسہ، سیمانواسی سہارنپور اور پنکج گوئل  نواسی جے پی کالونی سنگرور سمیت7افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ 
گرفتار ملزمان سے پوچھ تاچھ کے دوران  یہ بات سامنے آئی کہ راجندرا ہسپتال پٹیالہ میں شکایت کنندہ کے پتا سکائی رام کی ملاقات سروج بالا کے ساتھ ہوئی جو راجندر ہسپتال پٹیالہ میں بطور بار اٹینڈنٹکام کرتی تھی۔ اس نے سکائی رام سے پوتے کو بیچنے بارے بات کی۔ سکائی رام کی طرف سے حامی بھرنے پر سروج بالا نے اپنی جانکار ممتا نواسی برنالہ کو ممتا نے آگے اپنی سہیلی کملیش کو رنواسی مانسہ کو کملیش نے آگے اپنی دور کی  رشتہ دار اوشا نواسی امرتسر کو گاہک ڈھونڈ نے کیلئے کہا جو اوشا نے اپنی سہیلی سیما پتنی راجکمار نواسی سہارنپور کو کہا، سیما نے آگے اپنی  سہیلی بیبا نواسی دہرہ دون سے بچوں کے گاہک بارے پوچھا تو بیبا نے اپنے جانکار پنکج گوئل نواسی جے پی کالونی سنگرور کو بچے کی  ضرورت ہونے بارے بتایا۔
اس اے پی سدھو نے بتایا کہ مذکورہ سبھی نے آپس میں صلاح کرکے بچے کو بیچنے بارے سازش رچی اور بچے کو پنکج کے پاس 4لاکھ روپے میں بیچ دیا۔ ملزموں سے 194000 روپے برآمد کرائے جاچکے ہیں۔ ملزمان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔  اس موقعہ پر ایس پی سٹی ورون شرما، ڈی ایس پی یوگیش شرما اور تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او راہل کوشل بھی موجود تھے۔



Comments


Scroll to Top