National News

ڈانسنگ اسٹار کے طور پرگووندا نے شناخت بنائی

ڈانسنگ اسٹار کے طور پرگووندا نے شناخت بنائی

یوم پیدائش 21 دسمبر کے موقع پر
ممبئی:بالی ووڈ میں گووندا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ڈانسنگ اسٹائل اور کامیڈی سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہنچان بنائی۔گووند 21 دسمبر 1963 میں ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔ان کے والد ارون آہوجہ اداکار جبکہ ماں نرملا دیوی چالیس کی دہائی میں اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔بچپن سے ہی گووندا بھی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔گووندا نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 1986 میں ریلز فلم الزام سے کی۔
اس فلم میں ان پر ایک نغمہ فلمایا گیا تھا اسٹریٹ ڈانسر کافی پسند کیا گیا۔
اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا کی شبیہ ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی اور ہدایت کاروں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں پیش کیا۔فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ان فلموں میں لو-86 ، خودغرض، ہتیا، سندور ، فرض کی جنگ ، طاقتور اور دو قیدی شامل ہیں۔


 



Comments


Scroll to Top