National News

جموںو کشمیر : گورنر ستیہ پال ملک نے  وادی کے نیتاؤں پر سادھا نشانہ، کہا- جنت کے نام پر معصوم بچوں کو مرواتے ہیں

جموںو کشمیر : گورنر ستیہ پال ملک نے  وادی کے نیتاؤں پر سادھا نشانہ، کہا- جنت کے نام پر معصوم بچوں کو مرواتے ہیں

جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ یہاں جتنے سماجی ، مذہبی، حریت اور مرکزی دھارے کے  نیتا کہے جاتے ہیں، یہ سب دوسروں کے معصوم  بچوں کو مروانے کا کام کرتے ہیں۔  مذکورہ رہنماؤں اور لوگوں پر نشانہ لگاتے ہوئے ملک نے کہا کہ ان میں سے کسی کی اولاد نہیں مرتی، کسی کی اولاد دہشت گردی کی جانب رخ نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی فطرت رہی ہے کہ وادی کے بچوں کو گمراہ کرکے، جنت کا حوالہ دیکر دہشت گردی کا راستہ دکھایا جائے اور مروا دیا جائے۔ گورنر پیر کو سری نگر کے جیون واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں جموں و کشمیر پولیس کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

PunjabKesari
پاکستان باز نہیں آیا تو اند ر گھس کر ماریں گے ۔
وہیں گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ختم نہیں کرتا ہے ،تو فوج اندر گھس کر حملہ کرے گی  اور آئندہ کی  کارروائی دہشت گرد وں کے ٹریننگ کیمپوں کو نیست ونابود کرنے کی  اتوار کو انجام دی  گئی  مہم سے بڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا  کہ جنگ بری چیز ہے یہ بات پاکستان کو سمجھنی چاہئے۔

PunjabKesari
کشمیر ی نوجوان وادی کی ترقی میں کردار ادا کریں
ملک نے کشمیر کے نوجوانوں سے  کشمیر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کی اپیل کی اور کہا کہ ایک نومبر سے ایک نیا کشمیر دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا، یہاں کے لوگوں کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ نئے کشمیر میں اپنی حصہ داری کریں اور اسے آگے بڑھائیں۔
 



Comments


Scroll to Top