Latest News

قرض میں ڈوبی ایئر انڈیا کی پوری حصہ داری فروخت کرے گی حکومت، 17 مارچ بولی کی آخری تاریخ

قرض میں ڈوبی ایئر انڈیا کی پوری حصہ داری فروخت کرے گی حکومت، 17 مارچ بولی کی آخری تاریخ

بزنس ڈیسک:مالیاتی بحران سے گزر رہی سرکاری ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا کو حکومت نے فروخت کرنے کی تیاری کر لی ہے۔حکومت نے 100 فیصد حصہ داری کی فروخت کے لئے پیر کو ابتدائی اطلاعاتی اشتہار جاری کیا گیا۔ٹینڈر دستاویزات کے مطابق اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے طور پر ایئر انڈیا 'ایئر انڈیا ایکسپریس' کی 100 فیصد حصہ داری اور مشترکہ منصوبہ اے آئی ایس اے ٹی ایس کی 50 فیصد حصہ داری  فروخت کرے گا ۔
ایئر لائن کے انتظام پر کنٹرول کامیاب بولی لگانے والے کو منتقل کیا جائے گا۔ حکومت نے اس میں  دلچسپی  رکھنے والوں کے  خط جمع کرانے کی میعاد 17 مارچ مقرر کی۔ایئر انڈیا کو فروخت کرنے کی گروپ آف منسٹرس نے حال ہی میں ڈرافٹ کی منظوری دی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت والے وزراء  کی ٹیم کی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا۔
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ کچھ عرصے سے ایئر انڈیا کا قرض بڑھتا جا رہا ہے، جسے اب جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے۔بتا دیں کہ حکومت نے گزشتہ سال 76  فیصد شیئر فروخت کرنے کے لئے بولیاں منگوائی تھیں، لیکن کوئی خریدار نہیں ملا۔اس کے بعد ٹرانزیکشن ایڈوائزر  ایوائے نے بولی کا عمل ناکام رہنے کی وجوہات پر رپورٹ تیار کی تھی۔
غور طلب ہے کہ کمپنی پر تقریبا ً60 ہزار کروڑ روپے کا قرض ہے اور حکومت اب بھی سرمایہ کاری کے طور طریقوں پر کام کر رہی ہے۔خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ اگر جون تک خریدار نہیں ملا تو ایئر انڈیا کا حال بھی جیٹ ایئر ویز جیسا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اس کے لمبے وقت تک چلنے کا امکان نہیں ہے۔حکومت قرض میں پھنسی کمپنی میں زیادہ پیسہ لگانے سے انکار کر چکی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top