Latest News

شہریت قانون سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی، ریاستی حکومتیں اس کو لاگو کرنے کی پابند:  بی جے پی

شہریت قانون سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی، ریاستی حکومتیں اس کو لاگو کرنے کی پابند:  بی جے پی

نئی دہلی :بی جے پی نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ  شہریت  ترمیمی قانون( سی اے اے ) سے  حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی اورر یاستی حکومتیں اس ایکٹ کو لاگو کرنے کے لئے پابند ہیں۔ ساتھ ہی پارٹی نے امید ظاہر کی کہ حکومت اب یکساں سول کوڈ اور گئوہتیا پر پابندی جیسے موضوعات پر بھی قدم اٹھائے گی۔
 لوک سبھا میں صدر کے  خطاب کے شکریہ تجویز پر ہو رہی بحث میں حصہ لیتے ہوئے بھاجپا  رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری نے کہا 'کانگر س اور دیگر اپوزیشن پارٹی شاہین باغ جاکر وہاں لوگوں کو یہ کیوں نہیں سمجھاتی کہ  سی اے اے  سے یہاں کے لوگوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ،یہ   پاکستان ،  بنگلہ دیش اور افغانستان  کے ان اقلیتوںکے لئے  ہے  جن  کووہاں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی  قانون  ( سی اے اے ) حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی اور ریاستی حکومتیں اس ایکٹ کو لاگو کرنے کے لئے پابند ہیں۔ بی جے پی رکن نے کہا، 'کانگرس علاقوں کی اسمبلیوں میں  سی اے  اے  کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے، جبکہ یہ پارلیمنٹ سے منظور قانون ہے اور ریاست اسے لاگو کرنے کے لئے پابند ہیں۔چودھری نے دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے  کے خلاف ہو رہے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سڑک پر قانون نہیں بنتا اور سی  اے اے سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یکساں سول کوڈ اور گئوہتیا پر پابندی لگانے کے لئے  امید ہے کہ حکومت بھی قدم اٹھائے گی۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑی سیاسی قوت ارادی دکھاتے ہوئے اس وعدے کو پورا کیا ہے جسے مہاتما گاندھی نے کیا تھا اور جو نہرو لیاقت معاہدے کا حصہ تھا۔ چودھری نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی وجہ جموں و کشمیر کی ترقی کی دوڑ میں پیچھے چھوٹ گیا اور اب وزیر اعظم نے تاریخ کی اس بھول کو درست کیا ہے۔
انہوں نے کہا 'مودی حکومت میں نیا بھارت بن رہا ہے جس میں گاؤں، غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو پورا فائدہ ہو رہا ہے۔ پی پی چودھری نے کہا کہ کانگرس کے لیڈر عالمی درجہ بندی کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ اگر کانگرس نے 60 سال تک مناسب طریقے سے کام کیا ہوتا تو آج مختلف علاقوں میں بھارت کی عالمی درجہ بندی اور بہتر ہوتی۔ کانگرس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، 'آپ نے 60 برسوں تک کام نہیں کیا اور چاہتے ہیں کہ پانچ سال میں یہ تمام کام ہو جائیں۔
اپوزیشن پارٹی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا 'آپ کو ایک خاندان کے علاوہ اور کوئی نظر ہی نہیں آتاہے، ایک خاندان کے سامنے آپ کے لیے تمام مسائل ہیچ   ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پرانی مسائل ختم کرنے کے ساتھ تمام شعبوں میں ملک کی ترقی کو یقینی بنانے اور گاؤں تک ٹیکنالوجی تک رسائی بنانے اور ملک کو چوتھی صنعتی انقلاب کی جانب آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top