Latest News

سرکار نے بتایا کہ آخر کیوں ہوئی چندریان 2- کے وکرم لینڈر کی ''ہارڈ لینڈنگ''

سرکار نے بتایا کہ آخر کیوں ہوئی چندریان 2- کے وکرم لینڈر کی ''ہارڈ لینڈنگ''

نئی دہلی : چندریان 2- کے وکرم لینڈر کی ہارڈ لینڈنگ کے بعد اسرو کا اس سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا جس سے سائنسدان بیحد مایوس ہوگئے تھے ۔ اس پر ملک ہی نہیں دنیا بھر کے لوگوں نے اسرو کے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی تھی اور ان کے کام کی تعریف کی تھی ۔ وہیں اب حکومت نے بتایا کہ کیوں چندریان 2- کے وکرم لینڈر کی ہارڈ لینڈنگ ہوگئی ۔ پی ایم او میں ریاستی وزیر  جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ چندریان 2 کے وکرم کی ہارڈ لینڈنگ اس لئے ہوئی کیونکہ اس کے اترنے کے دوران رفتار طے پیرامیٹر سے میچ نہیں کر پایا ۔ 

PunjabKesari
خلائی محکمہ کی ذمہ داری دیکھ رہے جتیندر سنگھ نے کہا کہ پہلے فیز کا نزول چاند سے 30 سے 7.4 کلو میٹر کی دوری پر کیا گیا اور اس وقت اس کی رفتار 1683میٹر سے کم ہو کر 146 میٹر فی سیکنڈ ہوگئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ نزول کے دوسرے فیز کے دوران رفتار میں کمی پہلے ڈیزائن ویلیو سے بھی زیادہ تھی ۔ اس وجہ سے وکرم 500 میٹر کے دائرے میں ہارڈ لیڈ ہوا ۔ 

PunjabKesari
جتیندر سنگھ نے کہا کہ حالانکہ ٹیکنا لوجی کے باقی کے کمپونینٹ ، لانچ ، آربیٹر ، کریٹیکل منوور، لینڈر سیپرین ، ڈی - بوسٹ اور رف بریکنگ فیز  کامیاب رہے اور اس کا آربیٹر اچھے سے کام کررہا ہے اور اسرو کو چاند کی تصویریں بھیج رہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top