Latest News

کیرالہ حکومت نے  بجٹ کے کور پیج پر شائع کی  مہاتما گاندھی کے قتل کی تصویر، مچا ہنگامہ تو دیا  یہ جواب

کیرالہ حکومت نے  بجٹ کے کور پیج پر شائع کی  مہاتما گاندھی کے قتل کی تصویر، مچا ہنگامہ تو دیا  یہ جواب

نیشنل ڈیسک: کیرالہ کے وزیر خزانہ ٹی ایم  تھامس   اساق نے جمعہ کو مالی سال 2020-21 کے لئے حکومت کا بجٹ پیش کیا۔ لیکن، بجٹ کے کور پیج کو لے کر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ دراصل، بجٹ کے کور پیج پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق تصویر شائع کی گئی ہے۔ پانچویں بجٹ کو لے کر تھامس اساق نے کہا کہ اس کور پیج کے ذریعے یہ میسج دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ  باپو کے قتل کرنے والوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔
وزیر خزانہ  نے کہا ہمیں مہاتما گاندھی کے قتل کو یا یاد رکھنا  ہے۔  یہ پینٹنگ ایک ملیالم آرٹسٹ نے بنائی ہے۔جس میں خون سے لت پت مہاتما گاندھی کی تصویر دکھائی گئی ہے ۔اس تصویر میں حمایتی ان کو گھیرے ہوئے ہیں او ر غم کا اظہار کر رہے ہیں۔تھامس نے کہا ہمیں یا د رکھنا چاہئے کہ  مہاتما گاندھی کا قتل کر دیا گیا تھا ۔ اس کور پیج پر شائع کرکے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گاندھی کے قاتلوں کو ہم نہیں بھولیں گے ۔اس کی وجہ سے بجٹ کے کور پیج پر قتل کی تصویر شائع کی گئی ۔ اس کا کوئی اور مطلب نہیں نکالنا چاہئے۔
اپوزیشن پارٹی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کو لیکر اکثر بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے رہتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں کانگرس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ مہاتما  گاندھی کے  قاتل  نا تھو رام گوڈسے اور وزیراعظم نریندر مودی ایک ہی نظریہ میں  یقین رکھتے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے بی جے پی پر گوڈسے کے نظریات کو زندہ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے۔ سی اے اے کی مخالفت کر رہے مظاہرین کو نشانہ بنایا جا رہا۔
 



Comments


Scroll to Top