National News

حکومتِ ہندنے جاری کی ایڈوائزری، تر کی جانے والے ہندوستانی سیاح محتاط رہیں

حکومتِ  ہندنے جاری کی ایڈوائزری، تر کی جانے والے ہندوستانی سیاح محتاط رہیں

نئی دہلی : حکومت ہند نے ترکی جانے والے ہندوستانی سیاحو ں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ حکومت ہند نے ایڈوائزری میں کہا کہ  ترکی جانے والے ہندوستانی احتیاط رکھیں۔ترکی اور شام کے درمیان چل رہے تنازعہ، جموں و کشمیر کے مسئلے پر ترکی کے موقف کے درمیان یہ ایڈوائزری سامنے آئی ہے ۔بدھ کو جاری کی گئی  ایڈوائزری میں تمام مسافروں کو 'انتہائی احتیاط' برتنے کے لئے کہا گیا ہے۔ بدھ کو ترکی میں موجود ہندوستانی  سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری جاری کی۔


ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا 
اس میں لکھا گیا ہے کہ ' حکومت ہند  سے مسلسل ترکی میں سفر کرنے کو لے کر سوال کئے جا رہے تھے، ترکی کے تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے لوگ کافی فکر مند لگ رہے ہیں۔حالانکہ  اس طرح کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے جس میں کسی ہندوستانی شہری کو نقصان ہوا ہو۔ پھر بھی کوئی بھی مسافر ترکی کا سفر کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتے '۔سفارت خانے کی طرف سے اسی کے ساتھ ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے اور کسی بھی صورت حال میں ان سے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

PunjabKesari
ترکی نے یو این میں کی تھی کشمیر مسئلہ پر پاکستان  کی حمایت
بتادیں کہ حال ہی میں  ترکی نے  اقوام متحدہ میں کشمیر مدعے پر اور فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس( (ایف اے ٹی ایف ) میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے  کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ  جموں کشمیر پر اقوام متحدہ کی تجاویز کے با جود 8 لاکھ افراد کشمیر میںقید ہیں۔

PunjabKesari
ترکی کے اس بیان پر ہندوستان جواب دیتے ہوئے کہا تھا  کہ  اس مدعے پر کچھ کہنے سے پہلے  زمینی حقیقت کو صحیح طریقے سے سمجھ لیں، ساتھ ہی  ہندوستان نے کہا تھا کہ  جموں کشمیر ہندوستان کا اندرونی اور ذاتی معاملہ ہے ، جس پر کسی بھی ملک کو بولنے یا مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔مسئلہ کشمیر  پر   ترکی کے اس رُخ پر ہندوستان نے اس سے دوری بنا لی ہے۔ اس کے مد نظر  دو روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا ترکی دورہ بھی رد کر دیا تھا ۔ 

PunjabKesari
 شام اور ترکی کے درمیان چل رہا  تنازعہ
ایک طرف تو ترکی بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کے مسئلے پر تنازعہ کر رہا ہے تو وہیں اس وقت اس کا شام کے ساتھ بھی شدید تنازعہ چل رہا ہے۔امریکی فوج کے شمالی شام سے نکلنے کے بعد ترکی نے کردش جنگجوؤں پر حملہ کر دیا تھا، تاہم بعد میں امریکہ کے دخل کے بعد ترکی نے اپنا ایکشن روک دیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top