Latest News

آپ کے پرسنل ڈاٹا پر ہے گوگل کی نظر، صارفین کی ہر سرگرمی کو ٹریک کرتی ہے کمپنی

آپ کے پرسنل ڈاٹا پر ہے گوگل کی نظر، صارفین کی ہر سرگرمی کو ٹریک کرتی ہے کمپنی

گیجیٹ ڈیسک : اگر آپ اینڈرائیڈ سمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے بیحد خاص ہے ۔ گوگل اپنی سروسز کے ذریعے یوزر کے اینڈرائیڈ سمارٹ فون پر نظڑ بنائے ہوئے ہے ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ گوگل ہماری روز مرہ کی زندگی کی ضرورت بن گیا ہے لیکن آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ گوگل اپنے صارفین کی ہر سرگرمی کو ٹریک کرتی ہے ۔

PunjabKesari
گوگل کو معلوم ہے کہ کب آپ کون سی ویب سائٹ پر  گئے  یا پھر آپنے آن لائن کیا خریدا ہے ۔ آج ہم آپ کو بتا ئیں گے کہ گوگل کی آپ کی کون کون سی سرگرمیوں تک رسائی ہے ۔
صارفین کی سرچ ہسٹری اکٹھا کرتی ہے گوگل
گوگل کروم ویب بروؤزر کے ذریعے اپنی ای میل آئی ڈی سائن ان کرنے کے بعد انٹرنیٹ پر جو بھی آپ سرچ کرتے ہیں گوگل اسے نوٹ کرتی ہے ۔ وہیں اگر آپ ایپس میں گوگل آئی ڈی سے لاگ ان کرتے ہیں تو اس میں آپ جو بھی کرتے ہیں اس کی بھی جانکاری  گوگل کے پاس ہوتی ہے ۔

PunjabKesari
لوکیشن ہسٹری کے ڈاٹا تک رسائی
صارفین کی لوکیشن ہسٹری کے ڈاٹا تک بھی گوگل کی رسائی ہے ۔ یعنی گوگل کو یہ معلوم ہے کہ آپ کون سی تاریخ کو کتنے بجے اور کس جگہ پر تھے ۔ گوگل ان سبھی ڈیوائسس پر نظر رکھتی ہے جن میں گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان کیا گیا ہو ۔

PunjabKesari
یوٹیوب ہسٹری
یوٹیوب کی بات کی جائے تو آپ کی سرچ ہسٹری اور واچ ہسٹری کی ساری ڈیٹیل گوگل کے پاس ہوتی ہے ۔ گوگل کو معلوم ہے کہ آپ کتنے بجے کون سی ویڈیو کو کتنی دیر کیلئے دیکھتے ہیں ۔
محفوظ رہتا ہے گوگل اسسٹنٹ کا ڈاٹا
اگر آپ گوگل اسسٹنٹ کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا ڈاٹا بھی گوگل کے پاس محفوظ رہتا ہے ۔ گوگل اسسٹنٹ کو آپ جو بھی کمانڈ دیتے ہیں انہیں گوگل سسٹم اپنے پاس سٹور کرتا ہے ۔



Comments


Scroll to Top