بزنس ڈیسک:یس بنک نے اپنے صارفین کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں کسی بھی بنک کے اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کی اجازت پھر سے دے دی ہے ۔ مالی بحران سے جوجھ رہے یس بنک نے اس سے پہلے یہ سہولت اپنے صارفین سے واپس لے رکھی تھی ۔ بنک کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکال سکتے ہیں۔
کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسہ نکال سکتے ہیں صارفین
یس بنک نے سنیچر وار دیر شام اپنے آفیشیل ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کر جانکار ی دی کہ اب آپ یس بنک کے ڈیبٹ کارڈ سے یس بنک اور کسی دوسرے بنک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکال سکتے ہیں۔ اس ٹویٹ میںانہوں نے مذید لکھا ہے کہ صبر بنائے رکھنے کے لئے شکریہ۔ بنک نے اپنے اس ٹویٹ میں آر بی آئی اور وزیر خزانہ کو ٹیگ کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ یس بنک کو لے کر ملک میں ایک عجیب حالت بن گئی تھی ۔ بنک اور اے اتی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں ۔ لوگ مقررہ حد کے تحت 50,000روپے بھی نہیں نکال پا رہے تھے ۔ اے ٹی ایم خالی پڑے تھے ۔ ایسے میں یس بنک کا یہ ٹویٹ عوام کو راحت دینے والا ضرور ہے ۔
بنک نے طے کی 50ہزار کی لمٹ
بتا دیں کہ بھارتیہ ریزرو بنک نے مالی بحران سے جوجھ رہے ذاتی شعبے کے یس بنک کو لے کر گورووار کو بڑا فیصلہ لیا ۔ بنک کے صارفین کے لئے 50ہزار روپے کی ٹرانزیکشن لمٹ طے کی ہے۔سٹیٹ بنک کے سابق سی ایف او پرشانت کمار جو کہ آر بی آئی کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔اس سے پہلے بھی یس بنک کی جانب سے عوام کو یقین دہائی دی جا رہی تھی کہ جمع پونجی محفوظ ہے ۔2019میں3لاکھ 80ہزار826کروڑ روپے سرمایہ کے ساتھ یس بنک پر 2لاکھ 41ہزار500 کروڑ کاقرض ہے۔بنک کا این پی اے بڑھا تو آر بی آئی نے کمان اپنے ہاتھ میں لی ۔ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کو30دن کے لئے تحلیل کر دیا گیاہے۔