نئی دہلی: بیرون ملک میں سونے چاندی میں رہی تیزی کے درمیان مقامی زیوراتی گراہکی مضبوط رہنے سے دہلی صرافہ مارکیٹ میں پیر کو سونا 210 روپے چمک کر 39,530 روپے فی دس گرام تک پہنچ گیا۔چاندی بھی 450 روپے کے اضافے کے ساتھ 46,400روپے فی کلوگرام کی قیمت پر رہا۔یہ دونوں کی تقریباً تین ہفتے کا اعلیٰ ترین سطح ہے۔
عالمی سطح پر دونوں قیمتی دھاتوؤں میں مضبوطی سے بھی مقامی مارکیٹ کو حمایت ملی۔لندن اور نیویارک سے حاصل معلومات کے مطابق، وہاں سونا حاضر 5.4 ڈالر کی برتری میں 1,488.50 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ۔فروری کا امریکی سونا وعدہ بھی 7.60 ڈالر چڑھ کر1,488.50 ڈالر فی اونس بولا گیا۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے متعلق معاہدے کو لے کر سرمایہ کار اب اور تفصیل کا انتظار کر رہے ہیں، اس لئے وہ سرمایہ مارکیٹ کی بجائے محفوظ سرمایہ کاری مانی جانے والی پیلی دھات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں 17.19 ڈالر فی اونس پر تقریباً مستحکم رہی۔