Latest News

ریکارڈ سطح پر پہنچی سونے کی قیمت ، پہلی بار 40 ہزار  کے پار

ریکارڈ سطح پر پہنچی سونے کی قیمت ، پہلی بار 40 ہزار  کے پار

دہلی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں نے پیر کے روز نیا ریکارڈ بنایا ۔ سونے کی قیمت پہلی بار 40 ہزار کے پار چلی گئی ہیں ۔ وہیں چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی اور یہ 45 ہزار کے پار چلی گئی ہیں ۔ سونے کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ اور چین کے درمیان چل ہی تجارتی جنگ کی وجہ سے ہوا ہے ۔ 
چین نے امریکہ  سے امپورٹڈ 75 ارب ڈالر کی اشیاؤں پر ایک ستمبر اور 15 دسمبر سے اضافی امپورٹ ٹیکس لگانے کا اعلان کی اتھا ۔  اس حالات میں دنیا بھر میں سرمایہ کار ڈرے ہوئے ہیں اور وہ محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رخ کررہے ہیں ۔ سرمایہ کاروں کی نظر میں سونا محفوظ سرمایہ کاری کا سب سے اچھا اور بھروسے مند ذریعہ ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top