Latest News

امریکہ - ایران کے درمیان کشیدگی سے سونا 42 ہزار کے قریب، چاندی بھی چار ماہ کی اعلیٰ سطح پر

امریکہ - ایران کے درمیان کشیدگی سے سونا 42 ہزار کے قریب، چاندی بھی چار ماہ کی اعلیٰ سطح پر

نئی دہلی: امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے غیر ملکی بازاروںکے ساتھ مقامی بازار  میں بھی دونوں قیمتی دھاتوں میں بڑا اچھال دیکھا گیا اور دہلی  صرافہ بازارمیں سونا 680 روپے مہنگا ہو کر 41,970  روپے فی دس گرام تک پہنچ گیا۔چاندی بھی 1000 روپے چمک کر  چار ماہ کی بلند ترین سطح  49,500 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔سونے چاندی میں مسلسل چوتھے کاروباری دن تیزی درج کی گئی ہے۔ان میں سے 02 جنوری کے بعد تین دن میں سونے کی قیمت 1620 روپے فی دس گرام اور چاندی کی  قیمت1850 روپے فی کلوگرام بڑھ چکی ہے۔
کاروباریوں کا کہنا ہے کہ  غیر ملکی بازاروں میں  تیزی کی وجہ سے  مقامی  بازار میں سونا چاندی مہنگی ہوئی ہے۔لندن اور نیویارک سے ملی معلومات کے مطابق، سونے حاضرآج 23.40 ڈالر بڑھ کر 1,575.20  ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سے سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ مانی جانے والی پیلی دھات کا رخ کیا ہے۔فروری کا امریکی سونا وعدہ بھی 23.40 ڈالر چمک کرڈالر فی اونس بولا گیا۔چاندی حاضر  0.32ڈالر کی برتری میں 18.32 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
 



Comments


Scroll to Top