سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے قومی شہری رجسٹر (این سی آر )کو مستقبل کے لئے بنیادی دستاویزبتایا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے این آر سی لاگو کئے جانے کے دوران بگڑے حالات کا ذمہ دار کچھ میڈیا اداروں کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو بتایا۔
انہوں نے این آر سی کو لے کر یہ بات' پوسٹ آف کا لونیل آسام ' کتاب کی ریلیز کے دروان پروگرام میں کہی۔انہوں نے اپنے خطاب میں این آر سی کو لے کر کہا کہ یہ چیزوں کو مناسب نقطہ نظر میں رکھنے کا ایک موقع ہے، کیونکہ آخر کار یہ ابھر سکتا ہے، یہ کوئی ایک وقت بھر کا دستاویزنہیں ہے۔یہ صرف 19 لاکھ یا 40 لاکھ لوگوں کی بات بھی نہیں ہے۔یہ تو مستقبل کے لئے بنیادی دستاویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے لے کر کی گئی کچھ میڈیا اداروں کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے پوزیشن مزید خراب ہو گئی۔اگرچہ کسی حد تک غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کا پتہ لگانے کی فوری ضرورت تھی، جو این آر سی کو لاگو کرنے کی موجودہ کوششوں کا حصہ تھی ،اس میں کچھ بھی کم یا زیادہ نہیں ہونا تھا۔