Latest News

ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے فوج : جنرل بپن راوت

ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے فوج : جنرل بپن راوت

نئی دہلی: آرمی چیف کے طور پار تین سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد منگل کو رٹائرڈ ہو رہے جنرل بپن راوت نے کہا کہ نازک حالات میں محاذوں پر تعینات فوج بحران کی گھڑی میں ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے۔

PunjabKesari
رٹائرڈ ہونے سے پہلے جنرل راوت نے روایت کے مطابق آج صبح قومی جنگ یادگاری جا کر وطن کی حفاظت میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ساتھ بلاک واقع لان میں سلامی گارڈ کا معائنہ کیا۔

https://twitter.com/adgpi/status/1211872968806141952
جنرل راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا گیا ہے۔ فوج کے سربراہ کے عہدہ سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سلامی گارڈکے معائنہ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ فوج کے جوان ناقابل رسائی مقامات پر نازک حالات میں محاذوں پر تعینات ہیں اور ان کی ہمت اور بہادری کی وجہ سے ہی فوج بحران کی گھڑی میں ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے۔



Comments


Scroll to Top