National News

جے پور-اجمیر ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ: ٹینکر کی ٹکر سے ایل پی جی ٹرک میں لگی آگ، دھماکوں سے دہل اٹھا علاقہ

جے پور-اجمیر ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ: ٹینکر کی ٹکر سے ایل پی جی ٹرک میں لگی آگ، دھماکوں سے دہل اٹھا علاقہ

جے پور: جے پور-اجمیر ہائی وے پر دودو کے پاس منگل کی رات ایک ٹینکر کی ٹکر کے بعد گیس سلنڈر لے جا رہے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے یہ معلومات دی۔ پولیس نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈروں سے بھرے ایک ٹرک کو ایک ٹینکر ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے سلنڈر والے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد سلنڈر دھماکوں کے ساتھ ایک کے بعد ایک پھٹنے لگے۔ کچھ پھٹے ہوئے سلنڈر حادثے کی جگہ سے کئی میٹر دور تک دیکھے گئے۔ آگ کے شعلے اور دھماکے کی آوازکئی کلومیٹر دور سے سنائی دے رہی تھی۔ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ پریم چند بیروہ نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شروعات میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے لیے جلتے ہوئے ٹرک تک پہنچنا مشکل تھا لیکن بعد میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئیں۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ صورتحال پوری طرح قابو میں ہے اور ہائی وے پر ٹریفک بحال ہو رہا ہے۔ جے پور کے پولیس انسپکٹر جنرل راہل پرکاش نے بتایا کہ ٹینکر ڈرائیور سمیت دو سے تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد، پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ کے لوگ موقع پر پہنچے اور ہائی وے پر ٹریفک روک دیا گیا۔
یہ حادثہ جے پور دیہی کے موجم آباد تھانہ علاقے میں جے پور-اجمیر نیشنل ہائی وے پر منگل کودیر رات پیش آیا۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کی ہدایت پر نائب وزیراعلیٰ پریم چند بیروہ اور ایم ایل اے کیلاش ورما موقع پر پہنچے۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے جے پور کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) ہسپتال کو ‘ہائی الرٹ’ پر رکھا گیا ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شرما نے ‘ایکس’ پر لکھا، “جے پور دیہی کے موجم آباد تھانہ علاقے میں جے پور-اجمیر نیشنل ہائی وے پر گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے کا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔
موقع پر فائر بریگیڈ اور آفت سے نمٹنے والی ٹیمیں راحت اور بچاو¿ کے کام میں مصروف ہیں۔ ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔” اس دوران، عینی شاہدین نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈر لے جا رہا ٹرک سڑک کے کنارے ایک ڈھابے کے باہر کھڑا تھا جبکہ ڈرائیور کھانا کھانے کے لیے وہاں رکا تھا۔ ڈھابے کے پاس موجود ونود نے صحافیوں کو بتایا، “ایک ٹینکر نے ایل پی جی سلنڈروں سے بھرے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹرک کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں قریبی ایک اسپتال لے جایا گیا۔”
چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم ایچ او) روی شیکھاوت نے بتایا کہ ایس ایم ایس ہسپتال میں تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ حالانکہ، اب تک کسی بھی زخمی کو ہسپتال نہیں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص کا دودو کے ایک ہسپتال میں ابتدائی علاج کیا گیا ہے۔” گزشتہ سال دسمبر میں اسی ہائی وے پر جے پور کے بھانکروٹا کے پاس رسوئی گیس ٹینکر ایک ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔ اس حادثے میں 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔



Comments


Scroll to Top