اسپورٹس ڈیسک:سابق ہندوستانی کپتان اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے چیئرمین سوربھ گانگولی نے ایک بار پھر ہندوستان کے لئے کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فٹ ہیں اور اگر انہیں تین ماہ کا وقت دیا جائے تو تو وہ ٹیسٹ میں پھر سے رن بنا سکتے ہیں ۔ گانگولی نے آخری ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں کھیلا تھا۔
بنگالی اخبار سے بات کرتے ہوئے گانگونلی نے کہا کہ اگر مجھے 2 ون ڈے سیریز اور کھیلنے کو ملی تو وہ زیادہ رنز بناسکتے تھے۔ اگر وہ ناگپور میں ریٹائر نہیں ہوتے تو میں اگلے 2 ٹیسٹ میچوں میں رن بناسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے 6 ماہ ٹریننگ کا وقت مل جائے اور تین رنجی میچ کھیل لوں، تو میں آج بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے لئے رنز بنا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 6 ماہ کی بھی ضرورت نہیں ہے ، صرف تین مہینے دے دیجئے ۔
بائیں ہاتھ بہترین کھلاڑی گانگولی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 42.17 کی اوسط سے 7212 رن بنائے تھے ۔انہوںنے اس دوران 16 سنچری اور 35 نصف سنچری لگائی ہیں۔ ون ڈے کی بات کریں تو انہوں نے 41 کی اوسط کے ساتھ 311 میچوں میں 11363 رن بنائے ، جس میں 22 سنچری اور 72 نصف سنچری لگائی ہیں۔