Latest News

خواتین کے بعد اب بزرگوں کو کیجریوال کا تحفہ

خواتین کے بعد اب بزرگوں کو کیجریوال کا تحفہ

نئی دہلی : وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی کی عام بسوں میں خواتین کی طرح بزرگوں کو بھی مفت سفر کرنے کی سہولت دی جا سکتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ قومی دارالحکومت  کیلئے یہ سہولت بھائی دوج کے دن منگل کے روز سے شروع ہوگئی ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے موبائل ایپ 'اے کے ایپ ' میں کہا کہ  یہ سکیم سماج میں نسلی امتیاز کو دور کر خواتین کو باختیار بنانے میں مدد گار ہوگی ۔

PunjabKesari
کیجریوال نے کہا کہ آنے جانے کے وسائل مہنگے ہونے کی وجہ سے سکول اور کالج کی پڑھائی بیچ میں چھوڑنے والی لڑکیوں اور خواتین کو اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اب وہ اپنے سکول اور کالج آنے جانے کیلئے بسوں میں مفت سر کر سکتی ہیں ۔ اسی طرح سے جن خواتین کے دفتر دور ہیں انہیں آنے جانے والے خرچ کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سینئر سٹیزن اور طلباء کیلئے بھی مفت بس سکیم کی شروعات کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سارے کام ایک ساتھ پورے نہیں کئے جا سکتے لیکن ہم یقینا یہ کریں گے ۔ ہم نے پہلے خواتین کے لئے اسے شروع کیا ہے اور نتائج کی بنیاد پر ہم آنے والے وقت میں طلباء اور بزرگوں کیلئے بھی مفت بس سہولت شروع کریں گے ۔



Comments


Scroll to Top