Latest News

پڈو چیری : ایک ہی پریوار کے چار لوگوں نے کی خود کشی ، 4 دن بعد اس حالت ملیں لاشیں

پڈو چیری : ایک ہی پریوار کے چار لوگوں نے کی خود کشی ، 4 دن بعد اس حالت ملیں لاشیں

پڈو چیری : پڈو چیری میں آرووِل کے نزدیک کوئی لاپّا لائم میں ایک ہی پریوار کے چار لوگوں نے خود کشی کرلی ہے ۔  موصولہ جانکاری کے مطابق سندر مورتی (40) ، اس اہلیہ ماہیشوری ( 35) اور دو بیٹیاں کیرتیکا (17) اور سمیکشا (13) کی لاشیں بہت بری حالت میں ان کے گھر کے نزدیک سے برآمد کی گئی ہیں ۔ 
پولیس نے بتایا کہ سندر مورتی ایک بیکری میں کام کرتا تھا اور اس کی اہلیہ آرووِل میں کام کرتی تھی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ وہ ایک دیپاولی چِٹ سکیم چلا رہا تھا اور اس کے ممبران کو پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کرنی تھی لیکن اس پر پہلے سے ہی پانچ لاکھ روپے کا قرض تھا ۔ اسی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ہوگا ۔ 
مانا جارہا ہے کہ اس پریوار نے یہ قدم پیر کے روز اٹھایا ہوگا کیونکہ لاشوں کی حالت بیحد خراب ہے ۔ گھر سے بدبو آنے کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور گھر کا دروازہ توڑنے کے بعد لاشوں کو باہر نکالا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سندر مورتی نے پھانسی لگا کر خودکشی کی جبکہ دیگر تین نے زہر کھایا تھا ۔ پولیس نے معاملہ درج کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے پی آئی ایم ایس میں بھیج دیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top