نئی دہلی: فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل(آر آر)ہسپتال میں داخل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ آر آر ہسپتال کی جانب سے جاری مسٹر مکھرجی کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے ۔
کہ پیر کو ہسپتال میں داخل کیے جانے کے وقت مسٹر مکھرجی کی حالت سنگین تھی اور ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں ایک تھکہ جمع ہوا ہے۔ان کی نازک حالت کے پیش نظر فورا َان کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے ۔اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ا
نہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسٹر مکھرجی کے ٹیسٹ میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں۔اس کے بارے میں 84سالہ مکھر جی نے ٹویٹ کیا کہ دوساری وجوہات سے ہسپتال گیاتھا جہاں پر آج کووڈ19-میں متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ۔ ڈکٹر وں کی ایک ٹیم ان صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔