ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز اور قومی سلیکٹر وی بی چندر شیکھر نے جمعرات کو چینئی میں خود کشی کرلی۔ تمل ناڈو کے اس سابق بلے باز کا 6 دن بعد 58 واں یوم پیدائش تھا۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ سابق سلامی بلے باز اور قومی سلیکٹر وی بی چندر شیکھر نے قرض کی وجہ سے ڈپریشن کے چلتے خودکشی کی۔ جمعرات کو شروعاتی رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا تھا لیکن لیکن سینئر پولیس افسر کے مطابق چندر شیکھر نے قرض کی وجہ سے جمعرات کو یہاں اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔
چندر شیکھر نے 1988 سے 1990 کے درمیان سات ونڈے کھیلے تھے۔ جن میں انہوں نے 88 رن بنائے تھے لیکن گھریلو سطح پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 81 میچوں 4999 رن بنائے جس میں ناباد 237 رنوں کی ان کی بہترین اننگ تھی۔