Latest News

راجستھان کے سابق وزیرخزانہ مانک چند سورانا کا انتقال

راجستھان کے سابق وزیرخزانہ مانک چند سورانا کا انتقال

 

جے پور: راجستھان کے سابق وزیرخزانہ مانک چند سورانا کا طویل علالت کے بعد آج جے پور میں انتقال ہوگیا۔ وہ 90 سال کے تھے۔ مسٹر سورانا کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے، لیکن دیگر بیماریوں کے سبب انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

BJP govt's first 18 months in Rajasthan a failure, say activists - jaipur -  Hindustan Times

ان کے جسدخاکی کو بیکانیر لے جایا جارہا ہے جہاں گوگوگیٹ واقع اوسوال شمشان گھاٹ پر ان کی آخری رسومات کی جائیں گی۔ مارچ 1931 کو پیدا ہوئے مسٹر سورانا طالب علمی سے ہی سیاست سے وابستہ ہوگئے اور ڈونگر کالج میں صدر بنے۔ سال 1962 میں وہ پہلی مرتبہ کولیات علاقہ سے پرجا سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ 1977 میں وہ جنتا پارٹی کی طرف سے لونکرنسرسے رکن اسمبلی ہوئے اور بھیروسنگھ شیخاوت کی چیف منسٹر شپ میں 1980 تک وزیرخزانہ رہے۔

بعد میں سال 2000 میں وہ لونکرنسر سے ویریندر بینیوال کو شکست دے کر دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ 2013 میں بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد امیدوار کے طور پر لڑے اور منتخب ہوئے۔



Comments


Scroll to Top