Latest News

پاکستان میں سیلاب کو لے کر الرٹ جاری : کہا بھارت نے بغیر اطلاع کے ندیوں میں چھوڑا پانی

پاکستان میں سیلاب کو لے کر الرٹ جاری : کہا بھارت نے بغیر اطلاع کے ندیوں میں چھوڑا پانی

اسلام آباد : مانسوسنی برسات کو جھیل رہے پاکستان میں پہلے سے سیلاب کے حالات ہیں اور اب وہاں کی میڈیا کا الزام ہے کہ بغیر کسی اطلاع کے بھارت کی جانب سے پانی چھوڑا گیا ہے ۔ اس سے پاکستان کی ندیوں میں آبی سطح بڑھ گئی ہے اور سیلاب کے  حالات پیدا ہوگئے ہیں ۔ یہاں تک کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سیلاب کو لے کر الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق بغیر کسی اطلاع کے بھارت نے ستلج اور السی ڈیم  میں پانی چھوڑ دیا ہے ۔ بتا دیں کہ پاکستان کے کئی حصوں میں مسلسل ہورہی بارش کے سبب پہلے ہی ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب آگیا ہے ۔ الگ الگ واقعات میں بچوں میں 34 افراد کے مرنے کی بھی خبر ہے ۔ پاکستانی اخبار ڈان میں شایع خبر کے مطابق  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ستلج ندی میں بڑھتی آبی سطح کو دیکھتے ہوئے  پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے پیر کے روز سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے ۔ پی ڈی ایم کے مطابق آج رات تک 1,25000سے 175000 تک کیوسک پانی گنڈا سنگھ گاؤں تک پہنچ جائے گا ۔ متعلقہ ایجنسیوں کے اس کے بارے میں پیغام  بھیج دیا گیا ہے ۔ تاکہ وہ وقت رہتے احتیاط  برتی جا سکے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top