Latest News

پنے میں سیلاب سے حالات خراب ، اب تک 17 کی موت ، سکول - کالجوں کیساتھ تحصیلوں میں چھٹی

پنے میں سیلاب سے حالات خراب ، اب تک 17 کی موت ، سکول - کالجوں کیساتھ تحصیلوں میں چھٹی

پنے : مہاراشٹر کے پنے ضلع کے مختلف اضلاع میں شدید بارش کے بعد سیلاب آنے اور دیوار گرنے کی مختلف وارداتوں میں کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو شہر کے سکولوں کے ساتھ ساتھ ہویلی ، بھور، پرندر اور بارامتی تحصیلوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ ضلع افسروں نے  کہا کہ جیجوری کے پاس کرہا ندی پر بنے نظارے باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے بعد بارامتی تحصیل میں لگ بھگ 2500 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ۔  پولیس نے بتایا کہ پنے شہر اور ضلع کے نچلے علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے لگ بھگ 3000 لوگوں کو محفوظ مقامات لے جایا گیا ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس  نے لوگوں کی موت پر افسوس ظاہر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں شہر  اور بارامتی تحصیل میں تعینات کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں سبھی ضروری امداد مہیا کرائی جارہی ہے ۔ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنے کی کئی تحصیلوں میں سکول اور کالج بند کردئیے گئے ہیں ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ پاٹل نے کہا کہ کھیڑ - شو پور گاؤں میں درگاہ پر سو رہے پانچ لوگ شدید  بارش میں بہہ گئے ۔ وہیں پرندر میں دو لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے ۔ 


دراصل شدید بارش کے بعد علاقے میں پانی بھر گیا تھا ۔  انہوں نے بتایا کہ ایک دیگر واردات میں ساہکار نگر علاقے میں ایک شخص کی لاش ملی ۔ اس علاقے میں پانی بھرا ہوا ہے ۔ وہیں ایک شخص کی لاش ایک بار سے ملی ۔ جو سنگھ گڑھ مارگ پر پانی میں بہ گئی تھی ۔ بدھ کی رات میں پنے میں شدید بارش کے بعد قریب 500 سے زیادہ لوگوں کو پانی بھری جگہوں سے باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ۔



Comments


Scroll to Top