National News

ہونڈراس میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک

ہونڈراس میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک

تیلوسیگالپا  :ہونڈوراس کے دارالحکومت تیلوسیگالپا میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے 5 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔محکمہ فائر کے ترجمان آسکر ٹریمنیو نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کے روز مشرقی تیلوسیگالپا سویاپا میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا

کہ ٹینک سے پانی نکالنے کے لئے مزدوروں نے گیسو لین سے چلنے والے پمپ کا استعمال کرررہے تھے جس کی وجہ سے مشین سے خارج ہونے والے کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ دو کارکنوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ، لیکن علاج سے قبل ہی دونوں کی موت ہوگئی۔



Comments


Scroll to Top