National News

بالی میں منی بس حادثہ، 5چینی سیاح ہلاک

بالی میں منی بس حادثہ، 5چینی سیاح ہلاک

ڈینپاسر (انڈونیشیا) : انڈونیشیائی جزیرے بالی میں جمعہ کی صبح چینی سیاحوں کو لے جا رہی ایک منی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں پانچ مسافر ہلاک ہو گئے اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
بولیلنگ ریجنسی پولیس کے سربراہ ایڈا باگس ویدوان ستادی نے کہا کہ منی بس جزیرے کے جنوبی حصے سے شمالی حصے کی طرف ایک گھومتی ہوئی، ڈھلوان والی سڑک پر سفر کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس سڑک سے اتر گئی، ایک باغ میں داخل ہو گئی اور ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ ستادی نے بیان میں کہا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث، بس سڑک سے اتر کر ایک کمیونٹی باغ میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ آٹھ دیگر زخمی مسافروں کا دوہسپتالوں میں علاج کیا گیا۔ انڈونیشیائی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top