Latest News

میرٹھ میں درج ہوئی پہلی ایف آئی آر، شادی کی تقریب میں 100 کی جگہ شریک تھے 350 افراد

میرٹھ میں درج ہوئی پہلی ایف آئی آر، شادی کی تقریب میں 100 کی جگہ شریک تھے 350 افراد

میرٹھ : یوپی کے میرٹھ میں شادی کی ایک تقریب میں کووڈ-  19 کے گائیڈلائنز کی جم کر دھجیاں اڑائی گئیں ، جس کی وجہ سے دلہا اور دلہن کے والد کے ساتھ-  ساتھ گیسٹ ہاؤس کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 بتادیں  کہ میرٹھ میں شادی کی تقریب کے دوران کووڈ- 19  رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا یہ پہلا کیس ہے۔ اس سلسلے میں ، اے ایس پی کینٹ ایرج راجا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران بینڈ وغیرہ ملا کر 100  سے زیادہ تعداد نہیں ہونی چاہئیں لیکن یہاں تین سو سے 350 افراد پائے گئے۔  اس لئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ  معاملہ لال کرتی  واقع بیجل  بھون کا  ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں کسیرو کھیڑا  اونچا محلہ کے رہائشی ویر سنگھ کی بیٹی کی شادی کے لئے گراس منڈی  صدر  بازار کے رہائشی راجو چوہان کی بارات آئی تھی ۔ شادی میں شامل افراد کی تعدادمقررہ تعداد سے کہیں زیادہ تھی۔ یہاں شادی کی تقریب کے دوران ، نہ تو لوگوں نے  ماسک پن رکھے تھے اور ن ہی معاشرتی دوری  کے قانون پر عمل کر رہے تھے ۔ یہاں سینیٹائزر کا بھی  کوئی انتظام نہیں کیا گیا  تھا ۔
شادی میں شامل افراد کی تعداد 300 سے 350 تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے پروگرام کی ویڈیو بنائی اور افسران کو آگاہ کیا۔ اسی  اطلاع اور ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اے ایس پی کینٹ ایرج راجہ کا کہنا ہے کہ اگر کووڈ رہنما خطوط پر کہیں بھی عمل نہیں کیا گیا تو شادی کی تقریب کے دوران سخت کارروائی کی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top