Latest News

شاہین باغ  احتجاج میں ایک نوجوان نے چلائی گولی، کہا -اس ملک میں صرف ہندؤوں کی چلے گی

شاہین باغ  احتجاج میں ایک نوجوان نے چلائی گولی، کہا -اس ملک میں صرف ہندؤوں کی چلے گی

نئی دہلی: شاہین باغ میں جاری سی اے اے مخالف احتجاج میں آج ایک نوجوان نے گولی چلائی۔ گولی چلانے والے نوجوان کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حالانکہ گولی سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے کیونکہ اس نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق گولی چلانے والے نوجوان نے اپنا نام کپل بتایا ہے۔ گولی چلانے والے نوجوان نے کہا کہ ہندوستان میں صرف ہندؤوں کی چلے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کپل دہلی کے دلوپورہ کا رہنے والا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1223571174635917314?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223571174635917314&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-shaheen-bagh-area-man-fired-bullets-police-take-into-custody-anti-caa-protest-1-1160120.html
اس واقعہ   کے بعد شاہین باغ میں احتجاج میں شامل لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ حالانکہ حالات ابھی یہاں پر معمول پر ہیں اور لوگوں سے صبر وضبط سے کام لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1223572394134003713?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223572394134003713&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-shaheen-bagh-area-man-fired-bullets-police-take-into-custody-anti-caa-protest-1-1160120.html

ایک مظاہرین شاہنواز نے بتایا کہ شاہین باغ علاقے میں گولی چلانے والا شخص جے شری رام کے نعرے لگا رہا تھا۔ اس نے تین فائرنگ کی ، اس نے پولیس کی موجودگی میں بھی فائرنگ کی۔ حراست میں لئے جانے کے بعد بھی ملزم نے یہی کہاکہ اس میں صرف ہندؤوں کی چلے گی۔

https://twitter.com/ANI/status/1223574970296610819?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223574970296610819&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-shaheen-bagh-area-man-fired-bullets-police-take-into-custody-anti-caa-protest-1-1160120.html
بتادیں کہ اس قبل جمعرات کو بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ علاقے میں شہریت قانون کے خلاف مارچ نکال رہے طلباء  پر پولیس کی موجودگی میں ایک نوجوان نے گولی چلائی تھی، جس میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا تھا ۔اس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top