Latest News

وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں آگ لگنے کی خبر، موقع پر پہنچیں فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں

وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں آگ لگنے کی خبر، موقع پر پہنچیں فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی  دہلی میں واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ سات لوک کلیان مارگ میں آگ لگنے کی خبریں آرہی ہیں۔ آگ  لگنے کی اطلاع ملتے ہی  فائر بریگیڈ  کی  9 گاڑیاں موقع پر پہنچی، جس کے بعدآگ پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

https://twitter.com/ANI/status/1211655622447386625?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211655622447386625&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Ffire-pm-residence-7-lok-kalyan-marg-fire-tenders-spot-1-1150478.html
وزیر اعظم کی رہائش گاہ  بھارت کے سب سے محفوظ مقامات میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ۔ جیسے ہی آگ لگنے کی اطلاع ملی، موقع پر پوری مقامی انتظامیہ پہنچ گئی۔ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ  محکمے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار بھی پہنچے ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top