Latest News

دہلی آگ : صدر کووند ، وزیر اعظم مودی ، وزیر اعلیٰ کیجریوال اور راہل نے کیا  اظہار غم

دہلی آگ : صدر کووند ، وزیر اعظم مودی ، وزیر اعلیٰ کیجریوال اور راہل نے کیا  اظہار غم

نئی دہلی:صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال اور سابق کانگرس صدر راہل گاندھی نے دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کو شدید آتشزدگی پر گہرافسوس کا اظہار کیا ۔
صدرکووند نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیادہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔ میری تعزیت اور دعائیں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں ۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ مقامی افسرلوگوں کو بچانے اور ان کی ا مداد کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/rashtrapatibhvn/status/1203546037509640193
وزیر اعظم مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیادہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں لگی آگ بہت خوفناک ہے ۔ حادثے میں اپنے خانہ افراد کو کھونے والے لوگوں کے ساتھ میری تعزیت ۔ زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ افسر جائے وقوعہ پر ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1203535158101467136
وزیر اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ،' بہت ہی دلبرداشتہ خبر، راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں ۔فائر بریگیڈکا عملہ پوری کوشش کر رہا ہے ۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہامیں جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں۔

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1203525677707714560
اس دوران کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیادہلی کی اناج منڈی میں شدید آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر سے دلبرداشتہ ہوں ۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1203532878665011201



Comments


Scroll to Top