Latest News

بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج،  لاپروائی سے گاڑی چلانے کا الزام

بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج،  لاپروائی سے گاڑی چلانے کا الزام

ممبئی : مشہور  بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کل ممبئی - پنے ایکسپریس وے پر کھالاپور کے پاس اپنی گاڑی سے ہوئے سڑک حادثے میں  زخمی ہو گئی تھیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق، ان کی کار تقریباً 4 بجے پنے شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔واقعہ کے وقت انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی ہوئی تھی۔وہیں ڈرائیور ایئر بیگ کھلنے کی وجہ سے بچ گیا۔اعظمی پنے سے ممبئی کی طرف جا رہی تھیں۔

PunjabKesari
زخمی اداکاراہ کو گاڑی سے باہر لایا گیا اور فوری طور پر نوی ممبئی کے ایم جی ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔جہاں سے انکو بعد میں ممبئی کے کوکلابین ہسپتال میں ریفرکر دیا گیا۔شبانہ کے شوہر  جاوید اختر اسی ہائیوی پر دوسری گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔اس حادثے میں  ایک دیگر نا معلوم خاتون  کے بھی  شدید طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے ۔  جائے حادثہ کی جانچ کے لئے  ہائی وے پولیس کی گشتی گاڑی روانہ ہوگئی تھی ۔

PunjabKesari
پولیس کا کہنا ہے کہ اعظمی کی کار ٹاٹا سفاری کو 38 سالہ املیش یوگیندر کامت چلا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور املیش کامت اس وقت غلط سمت سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ڈرائیور کے خلاف ریش ڈرائیونگ اور لاپرواہی کا معاملہ درج کر رہے ہیں۔ ڈرائیور کو کچھ معمولی چوٹیںہیں اور وہ ہوش میں ہے۔ٹرک کے ڈرائیور پانڈورنگ شندے نے بھی ریش ڈرائیونگ کے لئے کار ڈرائیور املیش یوگیندر کامت کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top