Latest News

سب کو مل کر معیشت کو رفتار دینے کی ضرورت: سیتا رمن

سب کو مل کر معیشت کو رفتار دینے کی ضرورت: سیتا رمن

نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سب کو مل کر معیشت کو رفتار دینے کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ بجٹ کے ذریعہ حکومت سہولتیں فراہم کررہی ہے اور بنیادی ڈھانچوں کے ذریعہ اثاثہ جات میں اضافہ کرنے کا کردار ادا کررہی ہے۔
محترمہ سیتارمن نے سنیچر کو 2020-21کا بجٹ پیش کرنے کے بعد آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ صرف حکومت پرائیویٹ سیکٹر، غیرملکی سرمایہ کاری، کاروباری یا ایس ایس ایم ای معیشت کو رفتار  نہیں دے سکتے بلکہ اس کے لئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس لئے حکومت نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بجٹ کے ذریعہ معیشت کو رفتار دینے کا راستے ہموار کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعہ اثاثہ جات کی تعمیرپر زور دیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے نہ صرف اس شعبہ میں روزگار اور دیگر سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ کئی صنعتوں کو بھی رفتار ملے گی۔
 



Comments


Scroll to Top