چندی گڑھ: ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پروڈیوسر سونو سود کو ریاست پنجاب کے ریاست کے لئے اسٹیٹ ' آئکن' کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف الیکشن آفیسر ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے بتایا کہ سونو سودکو بطور ' اسٹیٹ آئکن 'مقرر کرنے سے متعلق ان کے دفتر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک تجویز بھیجی گئی تھی ، جس کو منظوری مل گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ انکا دفتر ریاست میں سونوسود کے ساتھ مل کر لوگوں میں انتخابی عمل کے بارے میں بیداری کرے گا اور اخلاقی رائے دہی کے حوالے سے مزید تشہیر کی جائے گی۔ موگا ضلع سے تعلق رکھنے والے سونو سود نے ہندی ، تامل ، تیلگو ، کنڑا اور پنجابی سمیت متعدد ہندوستانی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا ہے ۔ سود عوامی فلاح و بہبود کے لئے بہت سارے کام کررہے ہیں۔
کووڈ کے دور میں لاک ڈاؤن کے دوران ، سود کی طرف سے مختلف مقامات پر پھنسے تارکین وطن مزدوروں کو ان کے گھروں تک لے جانے میں بہت کی گئی ، جس کے لئے معاشرے کے تمام طبقات نے ان کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ ان کی طرف سے کووڈ کے دوران کئے گئے کاموں کے پیش نظر ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے انہیں ایس ڈی جی ' اسپیشل ہیومن ٹیرین ایکشن ایوارڈ' بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ فلموں میں کیے گئے بہترین کام کے لئے بھی انہیں مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے نوازا جا چکا ہے ۔