National News

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو نیا جھٹکا : فروری تک ایکشن پلان مکمل کرنے کی وارننگ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو نیا جھٹکا : فروری تک ایکشن پلان مکمل کرنے کی وارننگ

اسلام آباد : فائنانشیل ایکشن ٹاسک فور س( ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو نیا جھٹکا دیا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو فروری 2020 تک سدھار کے سخت اقدامات اٹھانے کی وارننگ دی ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کا ماننا ہے کہ پاکستان ٹیرر فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے 27 پیمانوں میں سے 22 پر کھرا نہیں اترا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ اگر پاکستان فروری 2020 تک ایکشن پلان پورا نہیں کرتا ہے تو اسے بلیک لسٹ میں ڈالا جا سکتا ہے ۔ 

PunjabKesari
اس سے ایک روز پہلے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اسے فروری 2020 تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ فروری 2020 تک پاکستان ایکشن پلان پیش کرے ، نہیں تو آگے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ اگر مقررہ وقت میں پاکستان  کارروائی کرنے میں ناکامیاب رہتا ہے ۔ تو اسے سخت کارروائی کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top