Latest News

آخرپلوامہ حملے پر کیوں خاموش ہیںعمران خان؟ پاکستان پرFATFسے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ

آخرپلوامہ حملے پر کیوں خاموش ہیںعمران خان؟ پاکستان پرFATFسے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی جہاںاقوام متحدہ سے لے کر امریکہ، روس اور فرانس جیسے ممالک نے مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کی حمایت کی بات کہی ہے ، وہیں امن و امان کی بات کرنے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس حملے کو لے کر خاموشی اختیار رکھی ہے۔ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پانچ دن بعد پر آج پیرس میں فائینینشیل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی میٹنگ ہونی ہے۔جس میں پاکستان پر بھارت سمیت تمام ممالک دہشت گرد فنڈنگ کے ثبوت پیش کریں گے۔لہٰذ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے پہلے اسے عمران کی ڈپلومیٹک خاموشی سمجھا جا سکتا ہے۔
خارجہ امور کے ماہر اور پاکستان پر نظر رکھنے والے سینئر صحافی قمر آغا نے' آج تک' سے بات چیت میں کہا ہے کہ  عمران خان اس اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔پاکستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی گرے فہرست یعنی نگرانی کی فہرست میں شامل ہے۔ اسکوایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ہے ۔ ایسے میں پیرس میں آج ہونے والی یہ ملاقات پاکستان کے لئے اور اہم ہو جاتی ہے جب امریکہ، یورپی یونین، فرانس، جرمنی سمیت تمام ممالک نے پاکستان کو اپنی زمین سے دہشت گردی کو ختم کرنے کی بات کہی۔
 



Comments


Scroll to Top