National News

قسمت ریپ کی طرح ہے ، روک نہ پاؤ تو مزہ لو، کانگرس رکن پارلیمنٹ کی بیوی کے پوسٹ پر بوال

قسمت ریپ کی طرح ہے ، روک نہ پاؤ تو مزہ لو، کانگرس رکن پارلیمنٹ کی بیوی کے پوسٹ پر بوال

کیرل سے کانگرس رکن  پارلیمنٹ ہبی ایڈن کی بیوی اَنّا کا ایک سوشل میڈیا پوسٹ اس وقت وائرل ہو رہا ہے۔ اَنّا لنڈا ایڈن نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ قسمت ریپ کی طرح ہے، اگر آپ اس کو روک نہیں سکتے ہیں تو اس کا لطف اٹھائیں۔ان کے اس پوسٹ  پر کافی ہنگامہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنے پوسٹ  پر معافی مانگی ہے۔
منگل کی صبح انا لنڈا ایڈن  فیس بک پر ویڈیو ڈالتے ہوئے یہ پوسٹ لکھا۔انہوں نے ایک ویڈیو ڈالا اور ساتھ ہی ساتھ اس کے شوہر اور کانگرس ایم پی ہبی ایڈن کی تصویر ڈالی۔انہی کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا، 'قسمت ریپ کی طرح ہے، اگر اسے روک نہیں سکتے تو اس کا مزہ لیجئے'۔

PunjabKesari
دراصل، کوچی میں ان دنوں بارش کی وجہ سے پانی بھرا ہوا ہے سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کے پوسٹ  کو اسی سے جوڑ کر دیکھا ہے اور الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کوچی کے حالات کا مذاق اڑایا ہے۔
کانگرس ممبر پارلیمنٹ کی بیوی کی طرف سے لکھے گئے اس فیس بک پوسٹ پر کافی ہنگامہ ہوا اور لوگوں نے اس پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اس پر بڑھتے وبال کو دیکھتے ہوئے انا نے اپنا پوسٹ ڈیلیٹ کیا اور معافی بھی مانگ لی۔

PunjabKesari
آپ کو بتا دیں کہ ہبی ایڈن کیرالہ کی ایرناکلم لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ  ہیں اور پہلی بار الیکشن جیت کر آئے ہیں۔اس سے پہلے وہ کانگرس پارٹی ہی ممبر اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، 2019 لوک سبھا انتخابات سے پہلے انہوں نے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔لوک سبھا انتخابات میں کانگرس پارٹی نے اس بار صرف کیرل ریاست میں ہی بہتر مظاہرہ کیا تھا۔

PunjabKesari
اس سے پہلے 2013 میں سابق سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کی طرف سے بھی اسی طرح کا بیان دیا گیا تھا۔تب انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ ریپ کو روک نہیں سکتے ہو، تو اس کا لطف  لیجئے۔انہوں نے یہ بیان سٹے بازی کے مسئلہ پرمثال دیتے ہوئے  تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اس بیان پر افسوس بھی ظاہر کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top