National News

سرینگر میں دفعہ 370  منسوخی کے خلاف مظاہرہ،  فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی گرفتار

سرینگر میں دفعہ 370  منسوخی کے خلاف مظاہرہ،  فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی گرفتار

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی بیٹی  اور بہن کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔دونوں جموں و کشمیر سے دفعہ 370  کی منسوخی کے  خلاف مظاہرہ کر رہی تھیں۔  جانکاری کے مطابق خواتین مظاہرین کے ایک گروپ کی قیادت کر رہیں  فاروق عبدللہ کی بہن  ثریا اور انکی بیٹی صافیہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بازو پر کالی پٹی باند ھ کر تختیاں پکڑے مظاہرہ کر رہیں ان خواتین کو پولیس نے مظاہرہ کرنے سے روکا اور پر امن طریقے سے واپس جانے کو کہا ، لیکن خواتین نے مظاہرہ جاری رکھا اور دھرنے پر بیٹھ گئیں۔

PunjabKesari
حکومت ہند کا یکطرفہ فیصلہ نامنظور
سی آر پی ایف خواتین اہلکار وں نے مظاہرین کو پولیس کی گاڑیو ں میں بٹھایا۔ پولیس نے مظاہرین کی کیوریج کرنے آئے میڈیا کو بیان لینے سے روکنے کی بھی کوشش کی ۔بیان میں کہا گیا کہ  ہم خواتین نے حکومت ہند کی جانب سے  دفعہ 370  اور 35 اے کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو نا منظور کیا ہے ۔

PunjabKesari
حراست میں لئے گئے لیڈران کورہا کرنے کا مطالبہ
شہری آزادی اور بنیادی حقوق کی  بحالی کی مانگ کر تے ہوئے خواتین نے  کہا کہ  انہیں مرکزی حکومت  کی طرف سے دھوکہ ملا ہے ۔ انہوںنے حراست میں لئے گئے لوگو ںکو فوراً رہا کرنے  کی مانگ کی ۔ بیان میں کہا گیا کہ  ہم کشمیر میں جھوٹی اور گمراہ کن تشہیر کے لئے  قومی میڈیا کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ 

PunjabKesari
فاروق اور عمر پہلے ہی ہیں نظر بند
فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ پہلے ہی نظربند ہیں۔فاروق عبداللہ کو سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ میں نظربند رکھا گیا ہے۔جبکہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سرکاری گیسٹ ہاؤس میں نظربند کیا گیا ہے۔پانچ اگست کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کا اعلان کیا تھا اور اسی دن فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت زیادہ تر مرکزی دھارے کے لیڈروں کو نظربند کر دیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں جموں و کشمیر انتظامیہ نے دونوں رہنماؤں کو اپنی پارٹی(نیشنل کانفرنس)کے رہنماؤں سے ملنے کی اجازت دی تھی۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top